جامعہ بنوریہ العالمیہ کراچی کے وفد کی ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے جامعہ بنوریہ العالمیہ کراچی کے وفد کی ملاقات، وفد میں ڈائریکٹر ریفارمز مفتی ڈاکٹر محمد وقار، ڈپٹی ڈائریکٹر عصریات مولانا بشیر احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مفتی ضیاءالحق بسام اور استاذ تدریب المعلمین واسسٹنٹ ڈایریکٹر ریفارمز مولانا عبدالخالق شامل تھے۔
اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ برگیڈیئر ر عمر حیات، ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان علامہ عین الحق بغدادی اور ایڈمنسٹریشن نظام المدارس پاکستان اورنگزیب رضا خان بھی موجود تھے۔
دریں اثناء وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ، گوشۂ درود، جامع شیخ الاسلام، فریدِ ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، آغوش آرفن کیئرکمپلیکس اور تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کا وزٹ بھی کیا۔
تبصرہ