کالج آف شریعہ کے زیراہتمام ’’کھیلوں کے فروغ ‘‘ پر سیمینار 7 جنوری کو ہو گا
انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق، حسیب خان، حفیظ بھٹی تقریب میں شرکت کریں گے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری خصوصی شرکت کریں گے
لاہور (4 جنوری 2025) کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسزکے زیراہتمام ’’ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر تقریب 7جنوری (منگل) کو ہو گی۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تقریب کی صدارت کریں گے۔ انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق، سینئر اداکار و ماہر تعلیم حسیب خان، ڈائریکٹر پنجاب سپورٹس بورڈ و انٹرنیشنل سوئمنگ کوچ حفیظ بھٹی سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر اہم شخصیات تقریب میں خصوصی شرکت کریں گی۔
تقریب میں قومی و بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں میڈلز حاصل کرنے والے کالج آف شریعہ کے طلبہ سید محمد اکمل محمود، نعمان یوسف، حسان صدیقی کو خصوصی ایوارڈز بھی دئےجائیں گے۔
تقریب کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے کہا کہ کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ان کے حوصلے بلند کرنے کےلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حکم ہے کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں، کھیل کردار سازی کے لئے ضروری ہے۔ تقریب میں مقررین کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔
تبصرہ