لاہور: جامع شیخ الاسلام میں ماہانہ ختم الصلوۃ علی النبیﷺ اور دعائیہ تقریب برائے ایصالِ ثواب چچی جان حضور شیخ الاسلام کا انعقاد

Dr Hassan Qadri address Monthly spiritual gathering of gosha e durood

جامع شیخ الاسلام میں ماہانہ ختم الصلوۃ علی النبیﷺ اور دعائیہ تقریب برائے ایصالِ ثواب چچی جان حضور شیخ الاسلام کا انعقاد، تقریب سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا

تقریب میں مادرِ تحریک محترمہ رفعت جبیں قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، صوفی مقصود احمد قادری، شفقت اللہ قادری، صبغت اللہ قادری، قدرت اللہ قادری، عظمت اللہ قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، محترمہ فضہ حسین قادری، محترمہ درۃ الزاہرا اور محترمہ سکینہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ زندگی محدود عالم میں رہ کر لامحدود عالم کی تیاری کا نام ہے، انتقال زندگی کے اختتام کا نام نہیں بلکہ ہمیشہ قائم رہنے والے عالم کی طرف سفر کا نام ہے، جو انسان اس محدود عالم میں رہ کر لامحدود عالم سے ربط قائم رکھے گا اللہ اس محدود دنیا کے باسی کے علم اور فکر کو لامحدود عالم سے ربط کے صدقے لامحدود بنا دے گا، انسان کے سفر کا آغاز عالم ارواح سے ہوا جو روحانی دنیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر وقت روح کو مضبوط بناؤ، جسم عارضی ہے اسے خاک کا رزق بننا ہے جب کہ روح ہمیشہ قائم رہنے والے عالم کی باسی ہے، روح کی غذا، نماز ہے، مخلوق خدا کی بے لوث خدمت ہے، ہر سانس اللہ اور اس کے رسولﷺ کی تابعداری میں لینا روح کی غذا ہے، روح کی غذا اللہ والوں کی صحبت ہے، ان ہستیوں سے تعلق رکھو جنھوں نے اس محدود عالم میں رہتے ہوئے لامحدود عالم سے تعلق قائم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ جب انسان مرتا ہے تو اس کا اکاؤنٹ بند ہو جاتا ہے مگر کچھ اعمال ایسے ہیں جن کا ثواب انسان کو مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے نیک اولاد صدقہ جاریہ ہے، علم کے چراغ روشن کرنے والوں کو اس کا اجر و ثواب قبر میں ملتا رہے گا، میٹھے پانی کا بندوبست کرنے والے کو اس کا اجر ملتا رہے گا،مسافروں کے آرام کے لیے اور اللہ کا گھر تعمیر کرنے والے کو موت کے بعد بھی اجر ملتا رہے گا، لہذا اپنی زندگی میں ایسے کام کر جاؤ جو آپ کی نجات کا سبب بنیں۔

مجلس ختم الصلوۃ میں اب تک پڑھا گیا درود پاک 8ارب 06کھرب 56 کروڑ 79لاکھ 97ہزار 736 حضور تاجدارِ کائناتﷺ کی بارگاہِ عالیہ میں پیش کیا گیا۔

تقریب میں جی ایم ملک، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، نور اللہ صدیقی، رانا محمد ادریس قادری، ڈاکٹر محمد فاروق رانا، ونگ کمانڈر عبدالغفار، محمد جواد حامد، راجہ زاہد محمود، ڈاکٹر میر آصف اکبر، غلام مرتضیٰ علوی، نائب صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ناروے حاجی مشتاق احمد، میاں غلام مرتضیٰ مرتضائی، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، محمد اجمل، سعد الرحمن علوی، صوفی محمد فرید عاجز سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر اختر حسین قریشی، حسانِ منہاج محمد افضل نوشاہی، امجد بلالی برادران، صوفی مقصود احمد چشتی، ارشد نقشبندی نے حضور تاجدارِ کائنات کی بارگاہِ عالیہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے، قاری نور احمد نے تلاوت کلامِ رحمن کی سعادت حاصل کی جب کہ اکرام ربانی اور علی رضا نے گوشۂ درود کے وظائف کا ورد کروایا۔

Dr Hassan Qadri address Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Dr Hassan Qadri address Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Dr Hassan Qadri address Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Dr Hassan Qadri address Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Dr Hassan Qadri address Monthly spiritual gathering of gosha e durood

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top