پہلی قومی ایجوکیشن کانفرنس یکم فروری 2025 کو ہو گی

ماہرین تعلیمی اہداف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور حل پر تجاویز دیں گے
سکول چل رہے ہیں اخراجات ہورہے ہیں مگر نتائج نہیں مل رہے: ڈاکٹر حسین قادری

First National Education Conference 2025

لاہور (8 جنوری 2025) پہلی نیشنل ایجوکیشن کانفرنس یکم فروری 2025ءکو منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِاہتمام لاہور میں منعقد ہوگی، کانفرنس میں ملک بھر سے ماہرین تعلیم شریک ہونگے۔ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا بنیادی مقصد تعلیمی نظام اور مطلوبہ نتائج کے درمیان حائل خلیج کی نشاندہی اور حل کے لیے تجاویز مرتب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد مثبت کردار اور فکر کے حامل افراد تیار کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارا نظام تعلیم یہ ضرورت پوری نہیں کر رہا۔ تعلیمی ادارے بھی مطلوبہ معیار کے مطابق کردار ادا نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد جدت اور تخلیقیت سے بھرپور ایک ایسی نسل تیار کرنا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اُمت مسلمہ کی طرف سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سکولز چل رہے ہیں، اساتذہ تنخواہیں اور مراعات بھی لے رہے ہیں، کتابیں خریدی اور بیچی جا رہی ہیں، ترقیاتی بجٹ رکھے اور استعمال ہو رہے ہیں، سکولز اور کلاس رومزکے اندر نصاب بھی پڑھایا جا رہا ہے لیکن اس ساری کاوشوں کے باوجود نتائج حاصل کیوں نہیں ہو رہے اور ایسا کیوں ہے؟یہی وہ چند سوالات ہیں جنھیں ’’ایم ای ایس ‘‘کے زیراہتمام فرسٹ نیشنل ایجوکیشن کانفرنس میں ایڈریس کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سکولز کے پرنسپلز، اونرز، پبلیشرز اور پبلکیشنز ہاؤسنز کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ درد مندی کے ساتھ اس کانفرنس میں شریک ہوں اور تعلیمی مسائل کے حل کے لئے تجاویز دیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top