رسول اکرم ﷺ نے حضرت علیؓ کو ’’باب العلم‘‘ قرار دیا: علامہ رانا محمد ادریس

حضرت علیؓ کے خطبات قیامت تک کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہیں
مولائے کائناتؓ کی زندگی کا ہر پہلو عدل و انصاف کا مظہر ہے: نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن

Rana Idrees Qadri Addressing Khutba Jummah in Jamia Shaykh ul islam

لاہور (10 جنوری 2024) تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے موقع پر "فضائل مولائے کائنات حضرت علیؓ" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علیؓ کورسول اکرم ﷺ نے ’’باب العلم‘‘ علم کا دروازہ قرار دیا۔ آپؓ کے خطبات اور فیصلے قیامت تک کے انسانوں کےلئے مشعل راہ ہیں۔

حضرت علیؓ کی ذات علم و حکمت، شجاعت، عدل و انصاف اور ایثار و قربانی کا عظیم نمونہ ہے۔ آپؓ کی حیات مبارکہ کا ہر لمحہ دین کی ترویج ،حفاظت اور عملی نفاذ کے لئے وقف رہا۔ آپؓ نے رسول اکرم ﷺ کے زیر سایہ ایک ایسی تربیت حاصل کی جو انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔آپ نے اسلامی علوم کو عام کیا اور لوگوں کو دین کی تعلیم دی۔ انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات کی زندگی کا ہر پہلو عدل و انصاف کا مظہر ہے۔ خلافت کے دوران آپؓ نے عدل و مساوات کی ایسی مثالیں قائم کیں جو آج بھی حکمرانی کے اصولوں کے لیے رہنما ہیں۔ آپؓ نے کبھی بھی حق اور انصاف پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی ؓ نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ دوسروں کی خدمت اور اللہ کی رضا کے لیے وقف کر دیا۔

آپؓ نے غرباء اور مساکین کی مدد کو ہمیشہ ترجیح دی۔علامہ رانا محمد ادریس نےکہا کہ حضرت علیؓ کی ذات اہل بیت کی عظمت اور کردار کا مظہر ہے۔ آپؓ کی زندگی کا ہر لمحہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اہل بیت نے دین اسلام کی سربلندی کے لیے ہر قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ مولائے کائنات کی زندگی نوجوانوں کے لیے ایک کامل نمونہ ہے۔ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

علامہ رانا محمد ادریس نے امت مسلمہ کو حضرت علیؓ کی تعلیمات سے رہنمائی لینے کی تلقین کی اور کہا کہ ان کے افکار اور عمل کو اپنانے سے معاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بن سکتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top