ہر بچے کو پرائمری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
صوئے آصل روڑہ بوگن میں آغوش گرامر سکول کی افتتاحی تقریب
علاقہ کے یتیم بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان، داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے
لاہور (22 جنوری 2025) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گزشتہ روز صوئے آصل روڑہ بوگن میں آغوش گرامر سکول کا افتتاح کیا۔یہ سکول آغوش کمپلیکس اور تحفیظ القرآن کے تحت المنیر کیمپس کے نام سے کام کرے گا۔ یکم فروری سے حفظ کلاسز کےلئے داخلے شروع ہوں گے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ہر بچے کو پرائمری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی اس کے لئے حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر کام کرنا چاہئے اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکول نہیں جاتے۔ سکول نہ جانے والے بچوں کو سکول بھیجنا والدین سمیت سوسائٹی کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہاکہ منہاج القرآن نجی شعبہ میں فروغ علم کی سب سے بڑی تحریک ہے۔ ملک بھر میں منہاج القرآن کے تحت قائم سینکڑوں تعلیمی اداروں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوئے آصل روڑہ بوگن کے رہائشی یتیم بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر آغوش کرنل (ر) مبشر اقبال نے کہا کہ سکول کے لئے زمین عطیہ کرنے والے حاجی محمد افضل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ نسلوں کی تعلیم و تربیت کے لئے انویسٹمنٹ دنیا و آخرت کی بہترین انویسٹمنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سکول ہائر سیکنڈری تک تعلیمی خدمات انجام دے گا۔ یہ گرامر سکول علاقہ کے عوام اور تعلیم سے محبت کرنے والے خاندانوں کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا تحفہ ہے۔
ڈونر حاجی محمد افضل نے بین الاقوامی معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے پر ادارہ منہاج القرآن اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر صدر منہاج القرآن پروفیسر ذوالفقار علی، پرنسپل آغوش گرامر سکول عمران ظفر بٹ، مظہر اقبال سعیدی، رومانہ مبشر، افضل بھٹی، قاری ریاست چدھڑ، مجیب الرحمان اصغرساجد، رمضان ایوبی، محمد لطیف، قمر اقبال، عبد القیوم فاروقی، ملک امجد و دیگر بھی موجود تھے۔
تبصرہ