نوجوان علما ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کی تربیت حاصل کریں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

نوجوانوں کی اکثریت سوشل میڈیا سے جڑی ہوئی ہے میدان خالی نہ چھوڑیں
منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین کی ڈنمارک میں دینی سکالرز سے خصوصی گفتگو

Denmark: Dr. Hassan Mohiuddin Qadri Presides Over NEC MeetingCapation

لاہور (21 فروری2025) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ڈنمارک میں مقیم مختلف مکاتب فکر کے علماء و منہاج القرآن کے سکالرز کے ساتھ فکری و تربیتی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں تک اسلام اور سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پہنچانا علماء و سکالرز کی اولین ذمہ داری ہے، نوجوان علماء و سکالرز دعوت دین کے موثر فروغ کے لیے سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال کی تربیت حاصل کریں۔ دعوت دین کے پیغام کو موثر بنانے کے لیے جدید ذرائع ابلاغ کی تمام ٹیکنیکس سیکھیں، علماء یورپ میں آباد مسلم کمیونٹی، بالخصوص نوجوان نسل کے ساتھ علمی سطح پر عصری تقاضوں سے ہم آہنگ مکالمہ کریں اور انھیں بتائیں کہ اسلام قیامت تک کے تعلیمی سماجی، معاشی و اخلاقی تقاضوں کو پورا کرنے والا ضابط حیات ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا یورپ نوجوانوں کی اکثریت سوشل میڈیا کے زیر اثر ہے اس میدان کو کسی طور خالی نہیں چھوڑا جا سکتا اگر اہل حق نے اس میدان کو خالی چھوڑ دیا تو اس خلا کو برائی کی قوتیں پر کریں گی۔انھوں نے کہا کہ علماء اپنا content اور انداز بیان بہتر بنائیں ہمیشہ بھرپور مطالعہ اور مکمل تیاری کے ساتھ دین کی مستند معلومات دوسروں تک پہنچائیں اور اپنی علمی ساکھ قائم کریں، لوگ آپ کو اس یقین کے ساتھ سنیں اور پڑھیں کہ آپ جو کہہ رہے ہیں وہ ثقہ بند اور مستند ہے۔ انھوں نے کہا کہ قرآن مجید نے مومن کی جو خصوصیات بیان کی ہیں ان میں ایک خصوصیت اس کا پختہ کلام ہے یعنی مومن جب بھی بات کرتا ہے تو اس میں جھول یا کجی نہیں ہوتی وہ صاف اور دوٹوک بولتا ہے۔ انھوں نے کہا علما و سکالرز سوشل میڈیا پر خود کو فروعی ابحاث اور فرقہ وارانہ ماحول سے دور رکھیں، اچھے اخلاق اپنائیں، اتحاد و یکجہتی میں اسلام کی مضبوطی اور امہ کی خیر ہے۔

انھوں نے منہاجین سکالرز کی یورپ برطانیہ میں خدمت دین کو سراہا اور کہا کہ وہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہزار ہا خطابات اور کتب کے ذخیرہ علم سے استفادہ کرتے رہیں اور بہترین معلومات کے ساتھ نئی نسل سے مخاطب ہوں۔ خصوصی نشست میں قیس زبیر نجیب، حافظ سجاد، شاہنواز اپل، رضوان احمد چوہدری و دیگرنے شرکت کی۔

Dr.

Dr.

Dr.

Dr.

Dr.

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top