گوجرانوالہ: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ورکرز کنونشن بسلسلہ شیخ الاسلام ڈے راہوالی میں شرکت و گفتگو

Dr Hussain Qadri participation and discussion in Workers Convention Gujranwala

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ورکرز کنونشن بسلسلہ شیخ الاسلام ڈے راہوالی میں شرکت و گفتگو، ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے عہدیداران، کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ بین المذاہب و بین المسالک رواداری کے فروغ کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات بے مثال ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کے لیے علم کو بنیاد بنایا اور ہمیشہ امن پسندانہ رویے اور مثبت سوچ کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی کے خاتمے میں شیخ الاسلام کا کردار کلیدی رہا ہے۔ جب دنیا میں دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے سے گریز کیا جا رہا تھا، تب شیخ الاسلام نے دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ دیا اور اس موضوع پر 40 سے زائد کتب تحریر کیں۔ آج بھی دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف علمی و فکری کام میں شیخ الاسلام کی تحریریں بنیادی ماخذ کی حیثیت رکھتی ہیں۔

تحریک منہاج القرآن ایک ہمہ جہت تحریکی، علمی اور فلاحی تنظیم ہے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے کام کر رہی ہے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور نے تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں، جہاں جدید علوم کے ساتھ ساتھ دینی و روحانی تعلیم کا بھی خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی میں سکول آف ریلجینز اینڈ کاؤنٹر ٹیرورزم قائم کیا گیا ہے، جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد تعلیمی شعبہ ہے۔ سپریچوئل اسٹڈیز سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جس کی دوسری مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی۔ اسلامی تحقیق کے فروغ کے لیے حسان بن ثابتؓ ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جہاں نعتیہ ادب اور سیرت النبی ﷺ پر تحقیقی کام کیا جا رہا ہے۔

اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس میں، پورے پنجاب میں ذکری ایوارڈنگ ادارہ صرف منہاج یونیورسٹی لاہور کو حاصل ہے، جو اسلامی مالیاتی نظام پر تحقیق اور تربیت فراہم کر رہا ہے۔ بیروزگاری کے خاتمے اور معاشی خودمختاری کے لیے المواخات مائیکرو فنانس پاکستان کا پہلا لائسنس یافتہ اسلامی مائیکرو فنانس ادارہ ہے، جس کی پالیسی بھی تحریک منہاج القرآن نے خود تشکیل دی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ منہاج القرآن ہر اس میدان میں کام کر رہی ہے جہاں کوئی اور نہیں کر رہا۔ تنظیم اپنی تعلیمی، فکری، معاشرتی اور معاشی خدمات کے ذریعے معاشرے میں سوچنے کا انداز بدل رہی ہے اور ایک مثبت تبدیلی کا ذریعہ بن رہی ہے۔

کنونشن کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 74ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور دیگر قائدین نے کارکنان کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا اور شیخ الاسلام کی درازیٔ عمر، صحت و تندرستی اور مشن کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر کارکنان نے شیخ الاسلام سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے علمی، فکری اور اصلاحی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

دریں اثناء اس تقریب میں منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرانک اینڈ ماڈرن سائنسز راہوالی کے ڈونر بھی شریک ہوئے جنہیں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شیلڈز دیں کے، یہ تقریب خالد محمود مغل کی رہائشگاہ پر ڈی سی کالونی راہوالی میں منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تحریک منھاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس قادری، راجہ زاہد محمود قادری، قاری ریاست علی چدھڑ، رحیم علی، قاضی فیض الاسلام، علامہ محمد منہاج الدین قادری، سہیل احمد رضا، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد منیر ہاشمی، عمران علی ایڈووکیٹ، منیر حسین مغل، آصف علی چیمہ، بدرالزماں چٹھہ، ارشد علی بھٹی، محمد عرفان بٹ، خالد مغل، رضوان یوسف، مظہر علی گوندل، ملک باور حسین ہمایوں پرویز ورک و دیگر ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔

گوجرانوالہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تحریک منہاج القرآن راہوالی کے زیرِ اہتمام شیخ الاسلام ڈے کے موقع پر منعقدہ ورکرز کنونشن میں تنظیمی امور میں اعلیٰ کارکردگی پر ذمہ داران و کارکنان میں شیلڈز تقسیم کر رہے ہیں۔

Dr Hussain Qadri participation and discussion in Workers Convention Gujranwala

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top