مسیحی جوڑے کو شادیوں کی اجتماعی تقریب میں شامل کرنے پر فادر پاسکل پولوس کا منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کا شکریہ
لاہور (24 فروری 2025) کیتھولک چرچ کے سربراہ فادر پاسکل پولوس نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مسلم جوڑوں کےساتھ مسیحی جوڑوں کی شادیاں بھی کروائی گئیں جو بین المذاہب رواداری کی قابل تقلید مثال ہے۔انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ادارے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مسیحی جوڑوں کو بھی اس خوشی میں شامل کیا گیا، جو پاکستان میں بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات انسانیت کے لیے ہیں۔ ان کی تعلیمات باہمی محبت، رواداری اور یکجہتی کا درس دیتی ہیں۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مسیحی جوڑے نوید جارج مسیح اور مسکان مارگریٹ نے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن اور انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کا بھی شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ