کتاب کی محبت سے خالی معاشرے مردہ ہوتے ہیں: خرم نواز گنڈاپور

قصور میں کتاب میلہ میں شرکت،ڈاکٹر طاہر القادری کی سینکڑوں کتب کتاب میلہ میں شامل
قوموں کے شعور کی پختگی میں مطالعہ کتب کا کردار مرکزی ہے: ناظم اعلیٰ

Khurram Nawaz Gandapur attends book fair in Kasur

لاہور (26 فروری 2025) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ قوموں کے شعور کی پختگی میں مطالعہ کتب کا کردار مرکزی ہے۔کتاب کی محبت سے خالی معاشرے مردہ ہوتے ہیں۔کتاب ماضی و حال سے جوڑنے اور مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد کرتی ہے۔کتاب کی برکت سے ہمیں اللہ اور تصور توحید و رسالت کا شعور ملا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن قصور کے زیر اہتمام7 روزہ کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

یہ کتاب میلہ تحریک منہاج القرآن قصور کی طرف سے شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 74ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔کتاب میلہ میں شیخ الاسلام کی عقائد، تصوف، قرآن اور جدید سائنس، اصلاح و احوال کے موضوعات پر شائع ہونے والی 7 سو سے زائد کتب رکھی گئیں۔ کتاب میلہ میں مقامی شہریوں نے گہری دلچسپی لی اور اسے کتب بینی کے کلچر کے احیا کے حوالے سے اہم قدم قرار دیا۔

منہاج القرآن ضلع قصور کے صدر حافظ ولی محمدنے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دین اور علم کی خدمت کر رہے ہیں۔ بالخصوص نئی نسل میں مطالعہ کتب کا ذوق پیدا کرنے کے حوالے سے منہاج القرآن نمایاں کردار ہے۔
کتاب میلہ میں صدر بار کونسل قصور احمد لطیف چوہدری، نثار احمد بزمی، غلام سرور، حافظ شکیل احمد، محمد حفیظ، محمد حسیب، مدثر حسین و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی74ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top