رمضان المبارک محاسبہ نفس کا مہینہ ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری

مورخہ: 06 مارچ 2025ء

گناہ کے بعد توبہ نہ کرنا بہت بڑی بد بختی اور شامت اعمال ہے: بانی منہاج القرآن
رمضان المبارک میں اخلاص نیت سے کی جانے والی ہر توبہ قبول ہوتی ہے

Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri

لاہور (6 مارچ 2025) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بذریعہ ویڈیو لنک تربیتی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک محاسبہ نفس کامہینہ ہے۔ اللہ کا یہ مہمان اور محبوب ماہ مبارک اپنے اندر ان گنت خیر و برکات رکھنے کے ساتھ ساتھ اصلاح احوال اور تزکیہ نفس کے مواقع مہیا کرتا ہے۔ان مواقعوں سے فائدہ نہ اٹھانے والے بد نصیب ہیں۔ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ رمضان المبارک پا کر جو بخشش نہ کروا سکا وہ بدبخت ہے۔اس ماہ مقدس میں اخلاص نیت اور آئندہ کے لئے گناہ نہ کرنے کے پختہ ارادہ کے ساتھ کی جانے والی توبہ قبول ہوتی ہے۔ اگر گناہ کے بعد توبہ کا خیال دل میں نہیں آ رہا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ توبہ کی توفیق چھن گئی اور یہ دنیا و آخرت کی ہلاکت کا راستہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوجوان بطور خاص اس ماہ مبارک میں اصلاح احوال اور تزکیہ نفس کی طرف متوجہ ہوں اور ان قیمتی گھڑیوں کو روایتی غفلت کی نظر نہ ہونے دیں۔اس رمضان المبارک میں عہد کیا جائے کہ نماز پنجگانہ کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی اور ایسی صحبتیں اختیار کی جائیں گی جن سے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت کے جذبات پروان چڑھیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ دنیا کی زندگی عارضی ہے۔ مادی ترقی کی دوڑ میں حصہ لینا برا نہیں ہے مگر اس دوڑ میں روحانی ترقی کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top