ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی مدد عبادت ہے، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 09 مارچ 2025ء

دعوت دین کی وجہ سے امت محمدیہ کو بہترین امت کا ٹائٹل ملا، درس قرآن
صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، مفتی غلام اصغر صدیقی، امجد چودھری و دیگر کی شرکت

Dr Hassan Qadri addressing Dars e Quran in Lahore

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نےعزیز بھٹی ٹاؤن منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام منعقدہ درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم کے مقابلے میں مظلوم کی مدد عبادت ہے، وسعت قلبی، فراخ دلی اور بے نیازی جتنی بڑھتی چلی جائے گی خیر کے کاموں کی توفیقات میں اتنا ہی اضافہ ہوتا چلا جائے گا، جس شخص کا سینہ اور ظرف جتنا کھلا ہوتا ہے اس کا چہرہ بھی اتنا ہی نکھرا اور اجلا ہوتا ہے، داعی دین کی ذمہ داری ہے کہ نرم خوئی اور دل جوئی کے ساتھ بات کرے، اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کا پیغام دے۔

انھوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نےآپ ﷺ کے دیوانوں اور پروانوں کو خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے وصف کی وجہ سے بہترین امت ہونے کی پہچان دی، ہر ایمان والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ فریضہ خدمت دین خوش اسلوبی سے انجام دے اور ہمیشہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کریں۔

انھوں نے کہا کہ بہترین امت ہونے کے ٹائٹل میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں، دعوت دین کا اسلوب اور اصول یہ ہے کہ پہلے اپنے آپ کو اور پھر اپنے اہل خانہ کو دعوت دو اور انھیں دوزخ کی آگ سے بچاؤ، اور دعوت دین کا دائرہ عامۃ الناس تک پھیلائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے پہلے وحی الہی کا ذکر اپنی زوجہ محترمہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ سے کیا اور وہ سب سے پہلے ایمان لائیں۔

تقریب میں منہاج القرآن لاہور کے صدر پروفیسر ذوالفقار علی، مرکزی صدر منہاج علماء کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی، نوراللہ صدیقی، حفیظ اللہ جاوید، حافظ غلام فرید، چودھری امجد حسین، ناظم علی رحمت، حاجی امجد علی قادری، طارق الطاف، کیپٹن ریٹائرڈ عبد المجید، شہباز حسین بھٹی، انجینئر شفاقت علی مغل، ڈاکٹر سلطان محمود، محمد افضل بھٹی، اشتیاق حنیف مغل، ریاست علی چدھڑ، حاجی فرخ خان، محمد انعام مصطفوی، معظم مصطفوی، ممتاز خان کھچی، ڈاکٹر حمزہ رزاق سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے صدور و ناظمین، ذمہ داران، رفقاء و وابستگان مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Dr Hassan Qadri addressing Dars e Quran in Lahore

Dr Hassan Qadri addressing Dars e Quran in Lahore

Dr Hassan Qadri addressing Dars e Quran in Lahore

Dr Hassan Qadri addressing Dars e Quran in Lahore

Dr Hassan Qadri addressing Dars e Quran in Lahore

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top