ایران: منہاج القرآن کے وفد کا محفل ٹی وی چینل کا دورہ، عالمی شہرِ اعتکاف میں شرکت کی دعوت

مورخہ: 13 مارچ 2025ء

Minhaj-ul-Quran delegation visits Mehfil TV channel Iran

ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے ایران میں محفل ٹی وی چینل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ممتاز قاری حامد شاکر نژاد، آغائی علی راستی، اور محفل ٹی وی چینل کے سی ای او ہاشمی گل پائگانی سمیت دیگر شخصیات سے ملاقات کی۔

دورے کے دوران، انہوں نے معزز شخصیات کو حرمین شریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے شہرِ اعتکاف میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی، جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ محمد عاصم رفیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Minhaj-ul-Quran delegation visits Mehfil TV channel Iran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top