ایران: تہران میں منعقدہ انٹرنیشنل قرآن ایگزیبیشن 2025 میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا خصوصی سٹال
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کی شرکت
تہران میں منعقدہ انٹرنیشنل قرآن ایگزیبیشن 2025 میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے شرکت کی، جہاں منہاج القرآن کا خصوصی سٹال لگایا گیا۔ اس موقع پر قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قرآنیات کے موضوع پر علمی و تحقیقی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔
منہاج القرآن کے وفد نے ایران کے وزیر ثقافت و مذہبی امور سید عباس صالحی، ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید محمد حسین نیشاپوری اور دیگر معزز شخصیات سے ملاقات کی۔ انہیں قائد تحریک کا نیا ترجمہ
The Manifest Quran, The Fatwa on Suicide Bombings and Terrorism
بطور تحفہ پیش کیا گیا، ساتھ ہی چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی معروف تصنیف "دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور" اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتب بھی پیش کی گئیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ محمد عاصم رفیق اور کوارڈینیٹر منہاج القرآن تہران ڈاکٹر سید حسن رضا نقوی بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔
تبصرہ