علم کا فائدہ کا عمل کرنے سے ہوگا: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

مورخہ: 29 مارچ 2025ء

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں خطاب

Dr Hussain Qadri adressing Khutba Jumatul Wada Itikaf City Lahore 2025

لاہور (29مارچ 2025ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیرتِ انبیاء اور شخصیت سازی کے اصول کے موضوع پر شہر اعتکاف میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کا نفع عمل سے حاصل ہوتا ہے، رمضان المبارک میں جو سیکھا اس پر سالہا سال عمل کیا جائے، کسی بھی حالت میں نماز پنجگانہ ترک نہ کریں، اپنے اخلاق کی حفاظت کریں، انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کو اللہ رب العزت نے رشد و ہدایت والی کتاب بنا کر نازل فرمایا، انسانیت کی راہنمائی کیلئے قرآن مجید میں انبیاء کرام کے واقعات بیان کئے گئے ہیں تاکہ سبق حاصل کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید سے ہمہ وقت جڑیں رہیں، تلاوت بھی کریں ساتھ ساتھ اس کا ترجمہ بھی دیکھنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعلیمات ہیں کہ خدمت، اُخوت، فتوت کو پالو گے تو خداسے سلام جڑے رہو گے۔ صاحب فتوت وہ ہے جو لوگوں کے ساتھ احسان سے پیش آتا ہو، ان کی طرف سے آنے والی تکالیف کو برداشت کرتا ہے اور دوسروں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی حتی المقدور کوشش کرتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top