شہر اعتکاف 2025: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی اختتامی دعا، معتکفین اور اسلامیان پاکستان کو عیدالفطر کی مبارک باد

مورخہ: 30 مارچ 2025ء

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شہر اعتکاف میں اختتامی دعا کروائی، معتکفین کو اعتکاف کی سعادت اور عید الفطر کی مبارکباد دی

شیخ الاسلام نے اسلامیان پاکستان کو بھی عید کی مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے روزے رکھنے والوں کیلئے انعام کا دن ہے، اس دن روزہ دار اس طرح پاک صاف ہو جاتے ہیں جیسے وہ ماں کے پیٹ سے ابھی پیدا ہوئے ہوئے ہوں۔ انہوں نے کہا عبادت و ریاضت کے حوالے سے جو معمولات رمضان المبارک میں رہے ہیں انہیں سالہا سال جاری رکھیں اور اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہوں۔ انہوں نے پاکستان کے عوام بہتری ملک کی سلامتی اور خوش حالی کیلئے دعا کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے معتکفین کو مبارک باد دی اور انہیں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ دس روز شہر اعتکاف سے جو کچھ سیکھا اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ سیکھے ہوئے علم پر عمل کیا جائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top