حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 52ویں عرس کی تقریب 15 اپریل کو ہو گی
لاہور (10 اپریل 2025) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، تحریک پاکستان کے فعال و عظیم رہنماء اور معروف عالم دین فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 52ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب اور حفاظ و حافظات کی تقریب تقسیم اسناد 15 اپریل کو دربار عالیہ جھنگ میں منعقد ہو گی۔
دعائیہ تقریب سےفاضل منہاج یونیورسٹی لاہور صاحبزادہ علامہ ظہیر احمد نقشبندی خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب کی صدارت ایڈمنسٹریٹر دربار فرید ملت محمد صبغت اللہ قادری کریں گے۔
علامہ حافظ عبدالقدیر قادری ،نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن جواد حامد، معروف نقیب صاحبزادہ تسلیم احمد صابری، صفدر علی محسن سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنمائوں وکارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات خصوصی شرکت کریں گی۔
عالمی شہرت یافتہ قاری نور احمد چشتی تلاوت کلام مجید کی سعادت حاصل کریں گے۔ معروف نعت خوان اختر حسین قریشی، ظہیر بلالی برادران، محمد شکیل طاہر، شہزاد برادران بارگاہ رسالت ماب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔
تبصرہ