پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا چوتھی قومی ادبی نعت کانفرنس 2025ء سے خطاب

Dr Hussain Mohi-ud-Din Qadri Addresses the 4th National Literary Naat Conference

منہاج یونیورسٹی لاہور کے حسان بن ثابت سینٹر فار ریسرچ اِن نعت لٹریچر اور نعت فورم انٹرنیشنل کے اشتراک سے منعقد ہونے والی چوتھی قومی ادبی نعت کانفرنس 2025ء میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعت گوئی کا فن عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا ایک پاکیزہ اظہار ہے جو ادب اور روحانیت کا حسین امتزاج ہے اور اُمت کے فکری و اخلاقی ارتقاء میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی کا حسان بن ثابت سینٹر نعت کو صرف ایک روایتی صنفِ شاعری نہیں بلکہ ایک جامع علمی، فکری اور تربیتی شعبہ بنا کر نئی نسلوں کو عشقِ رسول ﷺ سے وابستہ کر رہا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا نعت خوانی اسلامی تہذیب و ثقافت کے وہ روشن پہلو ہیں جو امتِ مسلمہ کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ، روحانی بیداری اور دینی جذبات کو تازہ کرتے ہیں۔ تاہم ان کا استعمال پیشکش اور انداز اگر شریعت کی روشنی میں ہو تو یہ دین کے فہم و ذوق میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔ نعت خوانی دراصل عاشقِ رسول ﷺ کے جذباتِ قلبی کا ایسا اظہار ہے جس سے دل رسول اللہ ﷺ کی یاد سے سرشار ہو جاتا ہے۔ یہ ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعے انسان اپنے عشق و ادب کو نرمی، آداب اور روحانی چاشنی کے ساتھ ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمان والوں کی یہ صفت قرآنِ مجید نے یوں بیان کی کہ "والذین آمنوا أشد حباً لله" — یعنی ایمان والے شدید محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ اللہ رب العزت نے جذبۂ اظہارِ محبت ہر انسان کی فطرت میں رکھا ہے اور درحقیقت دین کا پیغام بھی اسی محبت کی تکمیل اور درست سمت رہنمائی کے لیے آیا ہے۔ اس جوہرِ محبت کی آبیاری کے لیے مختلف دروازے کھولے گئے، جیسے عبادات، خدمتِ خلق، حسنِ اخلاق اور انہی میں سے ایک دروازہ شعر و سخن کا بھی ہے۔ نعت لکھنے اور پڑھنے کا شوق اسی جذبۂ محبت کا فطری اظہار ہے۔ جب نعت خوانی انسان کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی طرف متوجہ کر دے، تو اس سے بہتر عمل اور کیا ہو سکتا ہے؟

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ نعت خوانی کے دوران شریعت کی حدود کا خیال رکھنا بھی انتہائی ضروری ہے۔ ایسی نعتیں جن میں غلو کیا گیا ہو، یعنی نبی کریم ﷺ کو اللہ کی صفات دی گئی ہوں یا ایسی باتیں جو اسلامی عقائد کے خلاف ہوں، وہ شرعی لحاظ سے درست نہیں۔ اسی طرح نعت خوانی کے آداب بھی مقرر ہیں مؤدب انداز اختیار کرنا، خاموشی سے سننا اور محفل کا شائستہ ماحول برقرار رکھنا۔ اگر نعت خوانی ان اصولوں کے تحت ہو تو یہ صرف ثواب کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ دل کی دنیا کو بدلنے کا وسیلہ بھی بن سکتی ہے۔

انہوں نے کہا اسی طرح قوالی بھی ایک ایسا روحانی ذریعہ ہے جس کے ذریعے ذکرِ الٰہی، مدحِ مصطفیٰ ﷺ اور اولیاءِ کرام کی تعلیمات کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچایا جا سکتا ہے۔ قوالی کا مقصد صرف موسیقی یا تفریح نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کا اصل ہدف روحانی کیفیت اور قلبی بیداری ہو۔ جب قوالی شرعی حدود میں رہ کر کی جائے، اس میں استعمال ہونے والے آلاتِ موسیقی فقہاء کی اجازت کے مطابق ہوں اشعار اسلامی عقائد سے ہم آہنگ ہوں اور انداز و ماحول میں کوئی بے پردگی، غیر اخلاقی حرکت یا ناچ گانے کا رنگ نہ ہو تو یہ قوالی ایمان کو تازگی عطا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا حقیقت یہ ہے کہ نعت اور قوالی جب دل کو اللہ اور اس کے محبوب ﷺ کی طرف مائل کریں، تو یہ رحمت کا ذریعہ ہیں۔ لیکن اگر یہی چیزیں صرف نفس کی تسکین یا دنیاوی لذت کے لیے استعمال ہوں، تو پھر یہ مقصد سے ہٹ جاتی ہیں۔ اس لیے ہر عاشقِ رسول ﷺ اور صاحبِ ذوق مسلمان کو چاہیے کہ وہ نعت و قوالی جیسے روحانی ذرائع کو شریعت کے دائرے میں رکھ کر اپنائے تاکہ اس کے ذریعے دل کا تزکیہ، روح کی پاکیزگی اور ایمان کی تازگی نصیب ہو۔

آخر میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حسان بن ثابت سینٹر اور نعت فورم انٹرنیشنل کے باہمی اشتراک کو سراہا اور اس عظیم ادبی نعت کانفرنس کے انعقاد پر تمام منتظمین کو دلی مبارکباد پیش کی۔

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج یونیورسٹی لاہور کے حسان بن ثابت سینٹر فار ریسرچ اِن نعت لٹریچر اور نعت فورم انٹرنیشنل کے اشتراک سے منعقدہ چوتھی قومی ادبی نعت کانفرنس 2025ء میں آمد پر، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈائریکٹر ریسرچ سنٹر ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی اور دیگر ذمہ داران نے اُنہیں خوش آمدید کہا۔

ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری معزز مہمانانِ گرامی اور فنِ نعت میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو شیلڈز دے رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری، وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ڈائریکٹر نعت ریسرچ سینٹر ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top