شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سہیل احمد رضا کے بہنوئی سید جاوید علی کے انتقال پر اظہار افسوس

Shaykh-ul-Islam Dr. Tahir-ul-Qadri Expresses Condolences on the Passing of Sohail Ahmed Raza’s Brother-in-Law, Syed Javed Ali

لاہور (15 اپریل2025) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نےڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضاکے بہنوئی سید جاوید علی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے، جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نور اللہ صدیقی، انجینئر رفیق نجم، علامہ رانا محمد ادریس، پروفیسر ذوالفقار علی، عبد الحفیظ چوہدری، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، طیب ضیا سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی سہیل احمد رضا کے بہنوئی سید جاوید علی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش ومغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثنا (مرحوم) کی نماز جنازہ مدینہ مسجد (جی بلاک)، گلشن راوی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنمائوں جی ایم ملک، میاں زاہد جاوید، حفیظ الرحمٰن خان، یاسر خان، اورنگزیب رضا خان سمیت دیگر رہنمائوں عزیز و اقارب، اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد شرکت کی۔ سید جاوید علی (مرحوم)کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج 16 اپریل (بدھ) بوقت بعد نماز عصر مدینہ پارک نزد واسا موڑ مدینہ مسجد گلشن راوی (G) جی بلاک میں ہو گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top