شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیر سید اعجاز حسین شاہ گیلانیؒ کی رحلت پر اظہار تعزیت

منہاج القرآن کے سینئر رہنمائوں کا وفد آج تعزیت کے لئے حجرہ شاہ مقیم جائے گا

Shaykh-ul-Islam Offers Condolences on the Death of Pir Syed Ijaz Hussain Shah Gilani

لاہور(16 اپریل 2025)بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف علمی و روحانی شخصیت اور دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین پیر سید اعجاز حسین شاہ گیلانی کی رحلت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ پیر سید اعجاز حسین شاہ گیلانی کے مریدین، متوسلین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ پیر سید اعجاز حسین شاہ گیلانیؒ کی دین اسلام کےلئے خدمات کو اللہ رب العزت ان کےلئے توشہ آخرت بنائے ان کے درجات بلند فرمائے ان کی قبر کو جنت کے باغات میں سے ایک باغ بنائے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، منہاج القرآن علما کونسل کے صدر مفتی غلام اصغر صدیقی ،نظام المدارس پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر میر آصف اکبر نے پیر سید اعجاز حسین شاہ گیلانیؒ کی رحلت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثنا تحریک منہاج القرآن کے سینئر مرکزی رہنمائوں نائب ناظم اعلی محمد رفیق نجم، نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی، نظام المدارس پاکستان کے کنٹرولر امتحانات علامہ عین الحق بغدادی پر مشتمل وفد دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم جائے گا۔ وفد سجادہ نشین پیر سید اعجاز حسین شاہ گیلانیؒ کی رحلت پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام پہنچائےگا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top