شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تعلیم یافتہ پاکستان کی تربیت کر رہے ہیں: صدر منہاجینز شاہد لطیف

منہاجینز فورم کے یوم تاسیس پر صدر منہاجینز کا بیان
کالج آف شریعہ کے فارغ التحصیل سکالرز کے اعزاز میں تقریب 27 اپریل کو ہو گی

لاہور (17 اپریل 2025) منہاجینز فورم کے صدر محمد شاہد لطیف نے منہاجینز کے یوم تاسیس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن اور کالج آف شریعہ کے فارغ التحصیل سکالرز اس وقت وطن عزیز میں مختلف شعبہ جات میں رول ماڈل خدمات انجام دے رہے ہیں۔ شیخ الاسلام محمدڈاکٹر طاہر القادری نے تعلیم یافتہ پاکستان کےلئے نوجوانوں کی نظریاتی سطح پر تربیت کی۔ ہزار ہا منہاجینز سکالرز نہ صرف اس وقت پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ وہ تحریک منہاج القرآن کی علم و امن فلاسفی کے نظریاتی وارث بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری واحد نظریاتی رہنما اور ریفارمر ہیں جنہوں نے نوجوانوں کواسلام، وطن اور کتاب سے محبت کرنا سکھایا۔ انہوں نے کہاکہ منہاجینز فورم کا اہم اجلاس27 اپریل کو ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top