شکر گزاری اللہ سے محبت کی نشانی ہے: ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

اعمال انجام دینے سے اللہ کی محبت نصیب ہوتی ہے: جمعہ کے اجتماع سے خطاب

Professor Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri addressed the Friday congregation at Jamia Shaykh-ul-Islam 2025

لاہور(18اپریل 2025) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن میں جمعۃ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر حال میں اللہ کی شکرگزاری اللہ سے محبت کی نشانی ہے۔

اللہ کی محبت کائنات انسانی میں سے سب سے بڑی نعمت ہے۔ شکر کرنے والوں کو اللہ مزید نوازتا ہے لہذا اپنی زندگیوں میں سے نا شکری نکال دیں۔ تقویٰ و قناعت اختیار کریں اس سے اللہ اپنی نعمتوں سے میں مزید اضافہ کر دے گا جیسے اللہ اپنی مخلوق سے کرتا ہےاسی طرح مخلوق بھی اللہ سے محبت کرے۔ اللہ اور بندے کے درمیان تعلق کی بنیاد سر تسلیم خم کر دینے میں ہے۔ سر تسلیم خم کرنے کا مطلب اللہ نے جن چیزوں سے روکا انہیں ترک کر دیا جائے اور جن اعمال کو انجام دینے کا حکم دیا انہیں ہر حال میں ادا کیا جائے۔

اللہ کی محبت 10 چیزوں پر عمل کرنے سے نصیب ہوتی یے 1۔ کثرت نوافل 2۔ قرآن سے محبت 3۔ احکامِ الٰہی پر صبر کرنا 4۔ اللہ کے احکامِ شرعی پر عمل کرنا اور دل کو کشادہ کرنا 5۔ لوگوں کی خیر خواہی چاہنا 6۔ امر الہی کو اپنی خواہش پر ترجیح دینا 7۔ رضائے الٰہی پر راضی رہنا 8۔ اپنی شخصیت میں حیاء کو پیدا کرنا 9۔ محبت الٰہی میں مشقت، ریاضت اٹھانے سے 10۔ قناعت والے یعنی تھوڑا ملنے پر راضی ہونے سے بھی اللہ کی محبت ملتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ محبت کے جذبہ کا اظہار اہل خانہ،اقربا،دوست احباب زیر اثر افراد کے ساتھ بھی ہونا چاہئے۔ مخلوق خدا سے محبت در حقیقت اللہ سے محبت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہاکہ مادی زندگی کی دوڑ میں ناکامیاں انسان کے مزاج کو تلخ بنا دیتی ہیں جس سے دوسرے لوگ متاثر ہوتے ہیں اسی لئے ہر حال میں اللہ کی رضا پر راضی رینے کو مستحسن عمل قرار دیا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top