ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے ملاقات

چیئرمین سپریم کونسل نے "دستورِ مدینہ اورفلاحی ریاست کا تصور" کتاب کا تحفہ پیش کیا
ملاقات میں خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر میر آصف اکبر، پیر سید ہارون گیلانی و دیگر موجود تھے

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri Meets Khawaja Moinuddin Mehboob Koreja 2025

لاہور (19 اپریل 2025) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سجادہ نشین دربارِ بابا فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے قصرِ فرید، ڈیفنس لاہور میں ملاقات کی ہے۔ ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، قاضی فیض الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ملاقات میں آستانہ عالیہ میاں میرؒ لاہور کے سجادہ نشین پیر سید ہارون علی گیلانی، آستانہ عالیہ سندر شریف کے سجادہ نشین پیر ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی، آستانہ عالیہ سلطان باہو جھنگ کے پیر سلطان ریاض الحسن باہو، آستانہ عالیہ چشتیہ نظامیہ کے خواجہ اسرار الحق چشتی نظامی، آستانہ عالیہ وارثیہ لاہور کے سجادہ نشین پیر سید حسنین محبوب گیلانی، اور آستانہ عالیہ واصف علی واصفؒ کے صاحبزادہ کاشف علی واصف بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران مشائخ عظام نےباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مشائخ عظام کو اپنی شہرۂ آفاق تصنیف "دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور" بطورِ تحفہ پیش کی، مشائخ کرام نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی اس تحقیقی کتاب کو سراہا اور امت کی فکری و عملی راہنمائی کے لیے عظیم علمی سرمایہ قرار دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top