کتاب سے دوستی رکھنے والا کبھی تنہا نہیں ہوتا: خرم نواز گنڈاپور

کتب بینی انسان دوستی، بھائی چارے اور روحانی قدروں کی طرف لاتی ہے
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک ہزار کتب تصنیف کیں
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن کا کتابوں کے عالمی دن پر منعقدہ فکری نشست سے خطاب

khurram Nawaz Gandapur message on International books day

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کتابوں کے عالمی دن کے موقع پر فرید ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم کتاب پیغام دیتا ہے کہ کتاب قوم کی تہذیب، ثقافت، معاشی، سائنسی اور علمی ترقی کی آئینہ دار ہونے کے ساتھ ساتھ انسان کی بہترین دوست بھی ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انقلاب کے باوجود کتاب کی اہمیت اور افادیت اپنی جگہ قائم ہے۔ کتاب سے دوستی رکھنے والا کبھی تنہا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ کتاب سوسائٹی کے افراد کی تربیت اور تعلیم میں جو کردار ادا کرتی ہے کوئی بھی معاشرہ اس کی افادیت اور اہمیت سے انکار نہیں کر سکتا، کتب بینی فرقہ واریت، علاقائیت اور قومیت جیسے خوفناک مسائل سے نکال کر معاشرے کو انسان دوستی، بھائی چارے اور روحانی قدروں کی طرف لاتی ہے۔ تقریب میں ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ رانامحمد فاروق، ڈاکٹراجمل علی مجددی، ڈاکٹر فیض اللہ بغدادی، ڈاکٹر تاج الدین کلامی، ڈاکٹر افضل قادری، محمد علی قادری و دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کتابیں پڑھنے کا رجحان بہت کم ہے حالانکہ کتابیں ملک اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سرکاری اداروں کو چاہئے کہ وہ لائبریریوں کو فروغ دیں اور اس مقصد کےلئے نجی اداروں کو بھی آگے آنا چاہئے تا کہ ملک میں کتابیں پڑھنے کا رجحان فروغ پاسکے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک ہزار کتب تصنیف کیں،ان کی تصانیف اردو انگریزی اور عربی زبانوں میں ہیں اور ان کے موضوعات میں قرآن، حدیث، فقہ، تصوف، سیرت، اسلامی فلسفہ، قانون اور بین المذاہب ہم آہنگی شامل ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نےعلمی ذخیرے میں اضافہ کیا اور کتاب بینی کے کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی خدمات میں ان کا 8 جلدوں پر مشتمل قرآنی انسائیکلو پیڈیا بھی شامل ہے جو7 ہزار صفحات پر محیط ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top