منہاج القرآن کا خیبرپختونخواہ میں بین الاقوامی معیار کا تعلیمی ادارہ قائم کرنے کا اعلان

مورخہ: 01 مئی 2025ء

منہاج ویلفیئر فائونڈیشن خیبرپختونخواہ میں منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز خانپور تعمیر کرے گی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج کی تعمیر کا اعلان اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا
ڈائریکٹر پراجیکٹس انسٹی ٹیوشنز سید امجد علی شاہ منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز خانپور کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر

Minhaj Welfare Foundation to Establish Minhaj College in Khanpur KPK

منہاج ویلفیئر فائونڈیشن خیبرپختونخواہ میں منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز خانپور تعمیر کرے گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج کی تعمیر کا اعلان ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر پراجیکٹس انسٹی ٹیوشنز سید امجد علی شاہ کو منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز خانپور کا پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ شرعی و عصری علوم کی فراہمی کےلئے یہ باوقار تعلیمی ادارہ خیبرپختونخواہ (ترنواں ہری پور) کے عوام کےلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے ۔ جس سے ہزار ہا خاندانوں کے بچے اور بچیاں با مقصد تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا یہ ویثرن ہے کہ پاکستان اور امہ کا باوقار اور خوشحال مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے، اسی لئے انہوں نے علی گڑھ کی طرز پر 100 سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹیاں تعمیر کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ الحمد للہ مخیر اور علم دوست حضرات کے تعاون سے اس خواب کو تعبیر کے قالب میں ڈھالا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے اپنے قیام کی 4 دہائیوں کے مختصر عرصہ میں پاکستان کے اندر اور باہر تعلیم و تربیت کے شاندار ادارے قائم کئے جن سے لاکھوں خاندانوں کے بچے اور بچیاں مستفید ہو رہی ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کو نعلین پاک کے تصدق سے یہ اعزاز اور امتیاز حاصل ہے کہ اس پلیٹ فارم سے اب تک جتنے بھی تعلیمی ادارے قائم ہوئے وہ سب کے سب کامیابی کے ساتھ علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں اور غربت کے اندھیروں کو مٹا رہے ہیں۔

منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ انشا اللہ تعالیٰ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز خانپور ایک سٹیٹ آف دی آرٹ مثالی تعلیم و تربیت کا ادارہ ثابت ہو گا۔ اجلاس میں تعلیم و تربیت کے عظیم مقاصد کےلئے زمین عطیہ کرنے پر حاجی ملک ممتاز اکبر کو مبارکباد دی گئی۔ MCSMS پانچ کینال رقبہ پر محیط ہوگا جہاں شریعہ و عصریہ علوم پڑھائے جائیں گے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کو کالج ہذا کی تعمیر کی تکمیل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایات دیں ہیں۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ایم ڈی منہاج ویلفیئر فائونڈیشن فیصل حسین مشہدی، سید امجد علی شاہ، قاضی فیض الاسلام اور شفقت ندیم نے شرکت کی۔

Minhaj Welfare Foundation to Establish Minhaj College in Khanpur KPK

Minhaj Welfare Foundation to Establish Minhaj College in Khanpur KPK

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top