تحریک منہاج القرآن کے بانی اراکین کے اعزاز میں مرکزی سیکرٹریٹ پر پروقار تقریب اور عشائیہ کا اہتمام

مورخہ: 03 مئی 2025ء

Founding Members Day at Central Secretariat MQi 2025

تحریک منہاج القرآن کے بانی اراکین کے اعزاز میں مرکزی سیکرٹریٹ پر "کونسل آف فاؤنڈنگ اینڈ سینئر ممبرز" کے زیرِاہتمام پروقار تقریب اور عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ بانی اراکین کا مرکز میں ہونا باعثِ سعادت ہے، اللہ کا خاص فضل ہے کہ ہماری زندگیاں اس مصطفوی مشن کے لیے وقف ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ مشن بطور وراثت اگلی نسلوں تک منتقل کرنا ہے تاکہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی نسبت و تربیت نسل در نسل جاری رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو اپنے 'سابقون' کے لقب کو زندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ مرکز سے رابطہ اور آمد و رفت بڑھائیں، تاکہ آپ نئی نسل کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر سامنے آئیں، اور وہ آپ کی تقلید کرتے ہوئے اس مشن کو آگے بڑھائیں۔ تقریب کا مقصد اُن شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، جنہوں نے مصطفوی مشن کے فروغ کے لیے خدمات انجام دیں۔ تقریب کی صدارت صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی جب کہ تقریب میں نائب ناظمین اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، انجینئر محمد رفیق نجم، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، رانا محمد فیاض، راجہ زاہد محمود، شاھد لطیف قادری، حاجی محمد امین القادری، حاجی منظور حسین، حاجی محمد سلیم یوسفی، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد الیاس قادری، احمد نعمان شیخ، چودھری جلیل، پروفیسر نواز ظفر، ڈاکٹر شاھد محمود، چودھری افضل گجر، شیخ محمد فاروق، سردار فتح اللہ خان، شیخ محمد عامر رفیع، ابرار حنیف مغل، حافظ غلام فرید، حاجی محمد اسحاق، پروفیسر ذوالفقار علی، رانا نفیس حسین، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، عابد بشیر قادری سمیت دیگر سینئر راہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ رحمن سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبولﷺ پیش کی گئی۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے استقبالیہ کلمات میں فاؤنڈنگ ممبرز کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ہستیاں ہیں جنہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا دست و بازو بنتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی اور اپنے خلوص، استقامت و دینی جذبے سے اسے پروان چڑھایا۔ بانی اراکین کی خدمات تحریک منہاج القرآن کے تمام کارکنان کے لیے مشعل راہ ہیں۔ آج ہم جن کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں ان کی بنیاد انہی مخلص راہنماؤں نے رکھی تھی۔ ہمیں ان سینئر راہنماؤں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی راہنمائی میں تحریک منہاج القرآن کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

تقریب سے سینئر راہنما حاجی محمد امین القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن دنیا بھر میں دینِ اسلام کے فروغ، اُمت مسلمہ کی اصلاح اور انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن پر گامزن ہے۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے سنٹرل پنجاب سے آئے سینئر راہنماؤں کو خوش آمدید کہا، علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے نقابت کے فرائض سرانجام دئے۔ شہزاد رسول قادری، سیکرٹری کونسل آف فاؤنڈنگ ممبرز نے تقریب میں تشریف لانے والے سینئر راہنماؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ تحریک منہاج القرآن کی پہچان ہیں، آپ نے نہ صرف تحریک کی بنیاد رکھی بلکہ نوجوان نسل کو دین کی طرف راغب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top