منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روح پرور اجتماع
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا
اجتماع سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا جبکہ تحریک منہاج القرآن کے بانی اراکین شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القران انٹرنیشنل نے کہا کہ قرآن مجید میں سابقہ انبیاء کرام کے ساتھ پیش آنے والے واقعات اور کہانیاں بھی بیان ہوئی ہیں اور حضور نبی اکرم ﷺ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات بھی قرآن مجید میں وارد ہوئے۔ سابقہ امتوں کے قصص بھی بیان ہوئیں اور صحابۂ رسول کی قربانیوں کا بھی ذکر ہوا ہے۔
قرآن مجید میں جن کے قصص بیان ہوئے ہیں وہ اپنی اپنی اقوام کے فاؤنڈنگ لیڈرز تھے۔ وہ مختلف امتوں کے انبیاء تھے۔ ان کی کہانیاں حضور نبی اکرم ﷺ کی زبان اقدس سے بیان کروائی گئیں۔ یوں یہ سُنت الٰہیہ بھی بن گئی اور سُنت مصطفیٰ ﷺ بھی بن گئے تاکہ اُمت محمدیہ یہ قصے اور واقعات سُن کر ترغیب لے سکیں اور پھر مصطفوی رول ماڈل کو فالو کرسکیں اور ان تجربات اور واقعات کے تناظر میں اپنے موجودہ دور میں آنے والی مشکلات اور الجھے ہوئے معاملات کو سلجھا سکیں اور ان کا حل ڈھونڈ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ سابقین تھے جو ابتدائی عہد میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ شانہ بشانہ چلے، وہ اپنی جوانی کے ایام میں مشن کے لیے کوشاں رہے، اُنہوں نے بنیادی اینٹیں رکھیں، انہوں نے بنیادیں استوار کیں اور انہوں نے مشن کی خاصر قربانیاں دیں۔ حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے انہیں مصطفوی تعلیمات اور قرآنی سُنت کو اپناتے ہوئے بانی اراکین کا دن منانے کا آغاز کیا ہے۔ تاکہ نسل نو کو باور کرایا اور بتایا جاسکے کہ فاؤنڈنگ ممبرز کس طرح اور کن حالات میں مشن کی خدمت کرتے رہے۔
مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ میں ماہ اپریل 2025ء میں پڑھا گیا درود پاک 88 کروڑ 37 لاکھ 9 ہزار 320 مرتبہ جبکہ اب تک گوشۂ درود کے نظام کے تحت پڑھا گیا درود پاک 8 کھرب 11 ارب 97 کروڑ 80 لاکھ 97 ہزار 877 مرتبہ حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ عالیہ میں پیش کیا گیا۔
اجتماع میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، انجینئر محمد رفیق نجم، جواد حامد، رانا محمد فیاض، راجہ زاہد محمود، حاجی منظور حسین، حاجی محمد سلیم یوسفی، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد الیاس قادری، احمد نعمان شیخ، چودھری جلیل، پروفیسر نواز ظفر، ڈاکٹر شاھد محمود، چودھری افضل گجر، شیخ محمد فاروق، سردار فتح اللہ خان، شیخ محمد عامر رفیع، ابرار حنیف مغل، حافظ غلام فرید، حاجی محمد اسحاق، پروفیسر ذوالفقار علی، رانا نفیس حسین، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، عابد بشیر قادری سمیت گوشۂ درود کے گوشہ نشینان، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران اور لاہور سے تشریف لائے تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ