ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی میاں معراج دین مرحوم کے گھر آمد اور اظہار تعزیت
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی سبزہ زار کالونی، ملتان روڈ لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق میاں معراج دین کے گھر آمد ہوئی اور میاں معراج الدین کے انتقال پر انہوں نے ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا فرمائی۔
اس موقع پر حاجی منظور حسین قادری، شہزاد رسول قادری، حاجی محمد اسحاق، محمد ثاقب بھٹی، عابد بشیر قادری و دیگر احباب بھی موجود تھے۔
تبصرہ