ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی تقریب 3 مئی (ہفتہ) کو ہوگی
لاہور (2 مئی 2025) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی تقریب آج 3 مئی (ہفتہ) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگی۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی ممبران شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ میں علمائے کرام، سینئر مرکزی و صوبائی رہنما بھی شرکت کریں گے۔
مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا۔ روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔
دریں اثنامنہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین القادری نے تحریک منہاج القرآن کے رفیق و سینئر رہنما الحاج میاں معراج دین (مرحوم )کے گھر جا کر ان کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پرحاجی میاں معراج دین (مرحوم ) کے داماد محمد یونس اور نواسے حماد یونس و دیگر عزیز واقارب موجود تھے۔ حاجی منظور حسین، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحق، ثاقب بھٹی، عابد بشیر سمیت تحریک منہاج القرآن کے دیگررہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تبصرہ