منہاج القرآن میں قائم گوشہ درود میں 8 کھرب سے زائد درود پاک پڑھا گیا
ماہ اپریل میں 88 کروڑ 37 لاکھ 9 ہزار 3 سو 20 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا: علامہ لطیف مدنی
لاہور (7 مئی 2025ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود میں ماہ اپریل 2025ء کے ایک ماہ میں 88 کروڑ 37 لاکھ 9 ہزار 3 سو 20 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا اور سرور کائنات حضور نبی اکرمؐ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔ گوشہ درود شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 2005ء میں قائم کیا، جہاں 21 رکنی جماعت روزہ کے ساتھ حضور نبی اکرمؐ کی بارگاہ میں درود پاک پیش کرتی رہتی ہے۔ یہ 21 رکنی جماعت 10 دن کے نفلی اعتکاف بیٹھتی ہے۔ ہر دس دن بعد ایک نئی 21 رکنی جماعت گوشہ درود کا حصہ بن جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2005ء سے قائم اس گوشہ درود میں اب تک 8 کھرب 1 ارب 97 کروڑ 80 لاکھ 897 سو 77 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔ گوشہ درود عالم اسلام کے عظیم صوفی بزرگ مولانا روم کے مزار کی طرز پر تعمیر کیا گیا جو فنِ تعمیر، تعمیراتی حسن سے مالا مال اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارت ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم مرکزی گوشہ درود کی ذیلی شاخیں "حلقہ درود" کہلاتی ہیں۔ پاکستان کے تمام شہروں میں حلقہ درود یونین کونسل کی سطح پر قائم ہے۔ ان حلقہ درود میں محافل درود منعقد کی جاتی ہیں اور پڑھا جانے والا درود مرکزی گوشہ درود میں پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد میں شامل کر لیا جاتا ہے۔
تبصرہ