شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے چھوٹے بھائی انجینئر طارق فرید قادری کی نمازِ جنازہ جھنگ میں ادا، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری کی شرکت
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے چھوٹے بھائی انجینئر محمد طارق فرید قادری رحمۃ اللہ علیہ کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی شہر جھنگ میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے شرکت کی۔ مرحوم گزشتہ روز جھنگ میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے چچا تھے۔
نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، انجینئر محمد رفیق نجم، برگیڈیئر (ر) عمر حیات، راجہ زاہد محمود، علامہ رانا محمد ادریس، محمد صبغت اللہ قادری، محمد شفقت اللہ قادری، محمد قدرت اللہ قادری، محمد عظمت اللہ قادری، عبدالرحمن ملک، علی وقار قادری، فرحان جاوید، علی محی الدین، قاضی فیض الاسلام، منشا الاسلام سمیت مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنماؤں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں، نائب ناظمینِ اعلیٰ اور رفقاء و کارکنان نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔
تبصرہ