منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس

مورخہ: 08 مئی 2025ء

چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹرحسن محی الدین قادری کی آن لائن شرکت، صدارت اور اظہار خیال

Minhaj ul Quran CEC Meeting 2025

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آن لائن شرکت، صدارت اور اظہار خیال کیا۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے ممبران سنٹرل ایگزیکٹیو کونسل کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے ایجنڈا پر ہاؤس کو بریفنگ دی۔

چیئرمین سپریم کونسل نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے تنظیمات اور فورمز کو ہر شعبے میں مثالی کارکردگی دکھانے پر مبارکباد دی۔ اجلاس میں انجینئر محمد رفیق نجم کو نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کیا جائے اور اسے علم، امن اور مصطفوی فکر کی ترویج کا مؤثر ذریعہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن نوجوانوں کے دلوں میں عشق مصطفیٰ ﷺ کی شمعیں روشن کر رہا ہے اور ان کے اخلاق و کردار کو سنوارنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے آئندہ نسلوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مثالی ادارے قائم کیے ہیں جن سے لاکھوں طلبہ زیور علم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر ہم مکمل کامیابی چاہتے ہیں تو ہمیں رحم کرنا سیکھنا ہوگا اور اپنی نسلوں کو عشق و ادب مصطفیٰ ﷺ کے آداب سکھانے ہوں گے۔

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اجلاس میں بتایا کہ قائمہ کمیٹی کی جانب سے نظام العمل پر نظر ثانی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور منظوری کے لیے اسے چیئرمین سپریم کونسل کو پیش کر دیا گیا ہے۔ ناظم اعلیٰ نے سال 2025 کی کامیاب ممبرشپ مہم اور کامیاب اعتکاف مہم پر تمام ذمہ داران اور فورمز کو مبارکباد دی۔

سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کو عشقِ الٰہی اور لذتِ توحید کے موضوع پر فکر انگیز اور ایمان افروز خطابات کی سیریز پر مبارکباد پیش کی گئی۔ ناظم اعلیٰ نے اعتکاف مہم اور ممبرشپ مہم میں مثالی کارکردگی دکھانے والے فورمز اور زونز کی قیادت کو فرداً فرداً مبارکباد پیش کی۔

ڈائریکٹر سوشل میڈیا عبدالستار منہاجین نے اجلاس میں سوشل میڈیا سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور نظامت سوشل میڈیا میں چیئرمین سپریم کونسل کی ہدایات کے مطابق کی گئی ریفارمز سے آگاہ کیا۔ خاص طور پر "منہاج 365 ایپ" کو لانچ کیا گیا ہے۔ تمام کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ منہاج 365 ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اس کا استعمال کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایپ میں قیادت کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پیجز شامل کر دیے گئے ہیں، جس سے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کو تمام پیجز ایک ہی جگہ میسر ہوں گے اور انہیں تلاش کی زحمت نہیں ہوگی۔

سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ریٹائرمنٹ لینے والے کرنل (ر) محمد احمد، ملک فضل حسین اعوان، بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں، احمد نواز انجم، اور سید الطاف حسین گیلانی کو ان کی طویل خدمات پر کھڑے ہو کر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ اعتکاف مہم اور ممبرشپ مہم میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ویمن لیگ کی ٹیم کو بھی مبارکباد دی گئی۔

Minhaj ul Quran CEC Meeting 2025

Minhaj ul Quran CEC Meeting 2025

Minhaj ul Quran CEC Meeting 2025

Minhaj ul Quran CEC Meeting 2025

Minhaj ul Quran CEC Meeting 2025

Minhaj ul Quran CEC Meeting 2025

Minhaj ul Quran CEC Meeting 2025

Minhaj ul Quran CEC Meeting 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top