نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری کا چشتیاں کا تنظیمی دورہ
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب سردار شاکر خان مزاری نے چشتیاں کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر جامعہ سعیدیہ عرفان القرآن انسٹیٹیوٹ میں تنظیمی استحکام اور سالانہ اہداف کے حصول کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تحریک منہاج القرآن چشتیاں، ضلع بہاولنگر، یونین کونسلز کی تنظیمات، علماء کونسل اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تنظیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔
تبصرہ