شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے چھوٹے بھائی انجینئر طارق فرید کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ محافل
پاکستان اور برطانیہ کے مختلف شہروں میں ایصال ثواب کی محافل مانچسٹر میں شیخ الاسلام نے شرکت کی
جامع مسجد جھنگ میں قرآن خوانی، علامہ رانا محمد ادریس اور مرکزی قائدین نے شرکت کی
لاہور (12 مئی 2025) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے چھوٹے بھائی انجینئر محمد طارق فرید قادری (مرحوم) کے ایصال ثواب کےلئے پاکستان اور برطانیہ کے مختلف شہروں میں ایصال ثواب کی محافل منعقد ہوئیں۔ مانچسٹر میں منعقدہ خصوصی تقریب میںشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بھی شرکت کی۔
ایصال ثواب اور قل خوانی کی مرکزی تقریب جھنگ میں منعقد ہوئی جس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، صبغت اللہ قادری اور مرحوم کے صاحبزدگان اور خاندان کے افراد اور منہاج القرآن کے کارکنان و وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مانچسٹر میں منعقدہ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دعا کروائی۔ مانچسٹر میں منعقدہ ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ موت انسان کی زندگی کا خاتمہ نہیں بلکہ ایک جہان سے دوسرے جہان میں منتقل ہونے کا عمل ہے۔کامیاب اور اہل عقل و دانش وہی ہیں جو دائمی زندگی کےلئے اس جہان فانی میں نیک اعمال کا خزانہ جمع کرتے ہیں۔
شیخ الاسلام کے چھوٹے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے مختلف اسلامک سنٹرز لندن، نیلسن، والسال، بریڈفورڈ، برمنگھم، گلاسگو اور ڈنڈی میں محافل منعقد ہوئیں۔
جھنگ میں منعقدہ دعائیہ تقریب میں مرحوم کے صاحبزادگان عمران طارق، عثمان طارق اور رضوان طارق کے علاوہ صاحبزادہ محمد طاہر قادری، محمد عباس نقشبندی، علی وقار قادری، پروفیسر ذوالفقار علی، حاجی عبدالخالق، سید ابو داؤد شاہ بخاری، چودھری محمد اشرف نے شرکت کی۔
تبصرہ