ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کارانا تجمل حسین کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(14مئی 2025) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نےسابق سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رانا تجمل حسین کے والد محترم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے۔ رانا تجمل حسین سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے دیگر رہنماؤں نے بھی رانا تجمل حسین کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی وفات ان کے خاندان کےلئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
رانا تجمل حسین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ دریں اثنامرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر فیصل آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں نائب ناظم اعلٰی تحریک منہاج القرآن چوہدری عرفان یوسف، مرکزی صدر MSM شیخ فرحان عزیز، میاں انصر محمود، راشد مصطفوی، سید فراز ہاشمی سمیت تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اورمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رہنما ئوں، کارکنان اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ