منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اجتماعی قربانی مہم شروع کر دی : انجینئر ثنا اللہ خان

مورخہ: 18 مئی 2025ء

اندرون ملک و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئےخصوصی قربانی ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے
گائے کا حصہ 29ہزار، چھترا 43ہزار، بکرےکی قربانی کےلئے 48ہزار روپے مقرر
قربانی کے گوشہ کی حفاظت و ترسیل کےلئے جدید سلاٹر ہائوس اور چلرز استعمال کئے جاتے ہیں

MWF Launches Collective Qurbani Campaign

لاہور(18مئی 2025) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اجتماعی قربانی مہم شرع کر دی۔ اندرون ملک و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےلئے فریضہ قربانی کی ادائیگی میں سہولیات مہیا کرنے کےلئےخصوصی ڈیسک قائم کر دئے گئے ہیں۔ رواں سال 2025میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے گائے کا حصہ 29ہزار، چھترا 43ہزار، بکرا کی قربانی کا ریٹ 48ہزار روپے مقرر کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر آپریشنزانجینئر ثنا اللہ خان نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں قربانی مہم کےلئے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان شریک تھے۔

انجینئر ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہر سال کی طرح امسال بھی اجتماعی قربانی مہم کا آغاز کر دیا ہے، اس سال منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لئے قربانی کے حوالے سے خصوصی ہیلپ لائن مقرر کی ہے تاکہ وہ سہولت اور اعتماد کے ساتھ قربانی کا فریضہ انجام دے سکیں، پاکستان میں مقیم افراد کے لئے بھی سہولت دستیاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم ماڈل ٹاؤن لاہور میں 140-140-111-042 منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور آغوش آرفن کیئر ہوم شاہ جیلانی روڈ ٹاؤن شپ لاہور میں 0305,5244286 پر کال کر کے قربانی کے جانوروں میں حصہ ڈالا جا سکتا ہے، ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کہا کہ الحمدللہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں اندرون، بیرون ملک مقیم اسلامیان پاکستان کو قربانی کے فریضہ کی ادائیگی کیلئے تمام سہولیات مہیا کرتی ہے، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جدید ترین سلاٹر ہاؤس اور حفظان صحت کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کم سے کم وقت میں حصہ داروںاور مستحقین تک گوشت کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے اور اس مقصد کیلئے لاہور سمیت ملک بھر میں ہزاروں والینٹیئرز خدمات انجام دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گوشت کی حفاظت اور ترسیل کیلئے چلرز استعمال کیے جاتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top