تحریک منہاج القرآن کھوئی رٹہ آزاد کشمیر کے زیرِاہتمام ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا انعقاد
تحریک منہاج القرآن کھوئی رٹہ کے زیراہتمام ماہانہ درسِ عرفان القرآن کی روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ جمیل احمد زاہد قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔
علامہ جمیل احمد زاہد نے درسِ قرآن میں "رزقِ حرام اور اس کے نقصانات" کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں رزقِ حرام کی واضح ممانعت موجود ہے، اور بطور مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم حلال روزی کو اپنائیں اور ہر قسم کے حرام ذرائع سے اجتناب کریں، کیونکہ حرام رزق صرف روحانی زوال نہیں بلکہ معاشرتی و اخلاقی بگاڑ کا بھی سبب بنتا ہے۔
محفل میں تحریکِ منہاج القرآن کھوئی رٹہ کے ذمہ داران، کارکنان اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور روحانی فیوض و برکات سے مستفید ہوئے۔
تبصرہ