زونل کوارڈینیشن کونسل تحریکِ منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کا اہم اجلاس
زونل کوارڈینیشن کونسل تحریکِ منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کا ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اہم تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی۔ ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے وسطی پنجاب میں تنظیم نو کے سلسلے میں اہم ہدایات دیں۔ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ تنظیمی استحکام کےلئے ضلعی اور تحصیلی کوارڈینیشن کونسل کو مضبوط کرنا ہوگا۔
علامہ رانا محمد ادریس قادری نے انجینئر محمد رفیق نجم کو نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات کی نئی ذمہ داری ملنے پر زونل کوارڈینیشن کونسل کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔
اجلاس میں علامہ محمد اشفاق چشتی، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، قاری ریاست علی چدھڑ، علامہ خلیل احمد قادری، محسن شبیر، محمد ذیشان، عاطف ندیم، لبنیٰ مشتاق اور صائمہ نور نے خصوصی شرکت کی۔
تبصرہ