تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی زیرصدارت منعقد ہوا

مورخہ: 24 مئی 2025ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی

Mqi CWC ijlas May 2025

چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن علم اور امن کے فروغ کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوشاں ہے، تحریک سے وابستہ ہر رفیق، کارکن اور ذمہ دار کی ذمہ داری ہے کہ وہ مصطفوی مشن کی ترویج و اشاعت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے، اپنی ذمہ داریوں اور زیر اثر افراد کے احوال سے بے خبر اچھا منتظم یا لیڈر نہیں ہو سکتا، اعلیٰ پائے کے منتظم یا لیڈر کی تعریف یہ نہیں کہ جو ملک کا حاکم ہے وہی لیڈر ہے، کسی بھی سطح کے فیصلے کرنے والا شخص لیڈر کی تعریف کی ذیل میں آتا ہے، ایک شوہر، اور باپ گھر کی سلطنت کا لیڈر ہوتا ہے، اسے اپنی زیر کفالت جملہ افراد خانہ کے حالات، مسائل اور مزاج کا علم ہونا چاہیے، اسی طرح سرکاری دفاتر، کاروباری مراکز، سیاسی، سماجی، فلاحی تحریکوں میں ایگزیکٹو اتھارٹیز استعمال کرنے والا ہر فرد لیڈر اور قائد ہوتا ہے، عہدہ یا بڑی پوزیشن مل جانے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کو عہدہ کے ساتھ قائدانہ صفات بھی منتقل ہو گئیں، قائدانہ صفات کردار، اخلاص اور محنت شاقہ سے میسر آتی ہیں۔ لہذا آپ جس دفتر، ادارے، تحریک تحریک کا حصہ ہیں آپ اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ اس تحریک اور ادارے کے وسائل، خدمات اور تشخص کے بھی محافظ ہیں۔

اجلاس میں نائب ناظمین اعلیٰ، شعبہ جات کے ڈائریکٹرز اور سی ڈبلیو سی کے ممبرز نے شرکت کی،

Mqi CWC ijlas May 2025

Mqi CWC ijlas May 2025

Mqi CWC ijlas May 2025

Mqi CWC ijlas May 2025

Mqi CWC ijlas May 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top