تجمل کلیم کی وفات سے پنجابی ادب ایک عظیم تخلیق کار سے محروم ہو گیا: نور اللہ صدیقی

مورخہ: 23 مئی 2025ء

استاد تجمل کلیم وارث شاہ کے ادبی ورثے کے حقیقی وارث تھے
تجمل کلیم نےپنجابی زبان و ادب کو نیا ذخیرہ الفاظ عطا کیا: نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز

لاہور (23 مئی 2025ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نور اللہ صدیقی نے پنجابی ادب کے ممتاز شاعر استاد تجمل کلیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استاد تجمل کلیم نے پنجابی ثقافت کو اپنی تخلیقات کے ذریعے دنیا بھر میں زندہ رکھا اور پنجابی زبان و ادب کو نیا ذخیرہ الفاظ عطا کیا۔ ان کا منظوم پنجابی اثاثہ ہمیشہ ان کی یاد دلاتا رہے گا۔

نور اللہ صدیقی نے کہا کہ تجمل کلیم کی شاعری میں وارث شاہؒ، بابا بلھے شاہؒ، حسین شاہؒ سمیت تمام صوفیائے کرام کا ادبی رنگ جھلکتا تھا۔ وہ وارث شاہ کے ادبی ورثے کے حقیقی وارث تھے اور آج کے نوجوان کی آواز بھی بن چکے تھے۔ انہوں نے پنجابی زبان و ادب کو عصری رنگ و آہنگ کے ساتھ پیش کیا اور ان کے بہت سے اشعار ضرب المثل کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجمل کلیم کی وفات سے پنجابی ادب ایک عظیم تخلیق کار سے محروم ہو گیا ہے، تاہم ان کا ادبی ورثہ ہمیشہ زندہ رہے گا۔

آخر میں نور اللہ صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ استاد تجمل کلیم کی بخشش و مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top