انجینئر محبوب علی کے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آر ختم اور انھیں ساتھیوں سمیت رہا کیا جائے: خرم نواز گنڈا پور
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ منہاج القرآن گلگت بلتستان کے صدر انجینئر محبوب ولی کے خلاف درج جھوٹی ایف آئی آر ختم اور انھیں ساتھیوں سمیت فی الفور رہا کیا جائے، انجینئر محبوب ولی ایک تعلیم یافتہ اور قانون پسند ایک محب وطن پاکستانی ہیں، کسی بھی شخص پر الزام تراشی کر کے اسے پابند سلاسل کرنا خلاف قانون اور غلط رویہ ہے، انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر جی بی کی توجہ اس طرف مبذول کروا رہے ہیں کہ وہ اس کا نوٹس لیں ہر شہری قانون کے پیرائے میں رہتے ہوئے اپنے ما فی الضمیر کے اظہار کا حق رکھتا ہے، انھوں نے کہا کہ ہم بار دگر باور کروا رہے ہیں کہ انجینئر محبوب ولی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف من گھڑت الزامات کے تحت درج ایف آئی آر واپس لی جائے اور انھیں رہا کیا جائے۔
تبصرہ