قدوۃ الاولیا سیدنا طاہر علاؤ الدین الگیلانی القادریؒ کے عرس پر تقریب کا انعقاد

مورخہ: 24 مئی 2025ء

صوفیا کرام کا پیغام محبت ،رواداری آج بھی امن و اتحاد کا سب سے بڑا ذریعہ ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسن قادری
حضور قدوۃ الاولیاء تقویٰ و طہارت کا پیکر تھے، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل
تقریب میں خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، پروفیسر نواز ظفر، علامہ رانا ادریس، شہزاد رسول کی شرکت

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

لاہور (24 مئی 2025) تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سیدنا طاہر علاؤ الدین الگیلانی القادریؒ کے 35ویں سالانہ عرس کی پروقار تقریب تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم گوشہ درود میں تحریک منہاج القرآن اور بزم قادریہ کے زیراہتمام منعقد ہوئی، تقریب میں علما، مشائخ اور عقیدتمندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیا کرام نے برصغیر میں محبت، رواداری اور انسان دوستی کا جو پیغام دیا وہ آج بھی امن و اتحاد کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تصوف کا اصل مقصد نفس کی اصلاح، اخلاق کی بلندی اور خالق کی رضا ہے۔ حضور قدوۃ الاولیاء تقویٰ و طہارت کا پیکر تھے، ان کا دسترخوان وسیع تھا، عاجزی و انکساری ان کی شخصیت کا حصہ تھی۔

قدوۃ الاولیاء حضرت سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی ؒ دنیائے ولایت کے اس آفتاب درخشاں کا نام ہے جس کی تاب دار کرنوں کے فیض سے تحریک منہاج القرآن کا آغاز ہوا اور اس مشن کو وہ تحرک ملا کہ آنے والا ہر لمحہ اس تحریک کی مقبولیت اور وسعت کا پیغامبر بن گیا۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ صوفیا کی تعلیمات کا مطالعہ کریں تاکہ روحانی سکون اور معاشرتی ہم آہنگی حاصل ہو۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، قاری انعام اللہ نعیمی نے تلاوت کلام مجید کی سعادت حاصل کی۔ تقریب کے میزبان چیف آرگنائزر بزم قادریہ شہزاد رسول قادری نے استقبالیہ کلمات میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ بین الاقوامی نعت خواں شہزاد حنیف مدنی، محمد عبد اللہ الطاف، شکیل احمد طاہر، خرم شہزاد قادری، علامہ صابر حسین صابری نے حضور سرور کونین ﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر(ر) عمر حیات، نوراللہ صدیقی، علامہ رانا محمد ادریس، حاجی منظور حسین مشہدی، جی ایم ملک، انجینئر رفیق نجم، پروفیسر نواز ظفر، جواد حامد، راجہ زاہد محمود، کرنل(ر) خالد جاوید، حاجی مقصود احمد، ڈاکٹر شاہد محمود، حاجی محمد اسحاق، حافظ عابد بشیر، طیب ضیاء، شمیم نمبردار نے شرکت کی۔

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

Urs qudwatul awliya 2025 minhaj event

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top