قربانی کا مقصد اللہ کی رضا اور ایثار کے جذبے کو زندہ رکھنا ہے: انجینئر ثناء اللہ خان

مورخہ: 26 مئی 2025ء

عیدالاضحیٰ پر غریبوں کو خوشیوں میں شامل کرنا دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے: ڈائریکٹر آپریشنزMWF
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت جدید سلاٹر ہاؤس میں قربان گاہ قائم کی جائے گی

Sana ullah khan MWF

لاہور (26 مئی 2025) – منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر آپریشنز انجینئر ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں، بلکہ اس کا اصل فلسفہ تقویٰ، اخلاص، ایثار اور اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ عید جیسے خوشی کے موقع پر محروم اور نادار طبقے کو فراموش نہ کیا جائے، بلکہ ان کے ساتھ خوشیاں بانٹی جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ قربانی مہم 2025 کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر ثناء اللہ خان نے کہا کہ قربانی کی روح اخلاص اور للہیت سے عبارت ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ہاں قربانی کی قبولیت کا دار و مدار گوشت اور خون پر نہیں بلکہ تقویٰ اور نیت کی خالصیت پر ہوتا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کا مقصد ظاہری قربانی نہیں بلکہ اپنی محبوب ترین شے کو اللہ کے حضور خوش دلی سے پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے قربانی مہم کے تحت لاہور میں جدید سلاٹر ہاؤس میں مرکزی قربان گاہ قائم کی گئی ہے جہاں گائے، بکرے، دنبے اور چھترے ذبح کیے جائیں گے۔ قربانی کا گوشت غریب، مستحق اور ضرورت مند افراد میں منظم انداز سے تقسیم کیا جائے گا تاکہ عید کی خوشیوں میں وہ بھی برابر کے شریک ہوں۔

انجینئر ثناء اللہ خان نے مزید کہا کہ قربانی نہ صرف مالی عبادت ہے بلکہ ایک ایسا ذریعہ ہے جو معاشرتی ہم آہنگی، باہمی محبت اور اخوت کو فروغ دیتا ہے۔

MWF Qurbani Campaign 2025

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top