منہاج ایشین کونسل میاں علی عمران کی قیادت میں بوریوالہ وفد کا مرکز منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی لاہور کا تفصیلی دورہ
منہاج ایشین کونسل کے سرپرست میاں علی عمران اور صدر منہاج القرآن بوریوالہ چوہدری صغیر رامے کی قیادت میں وکلاء، ڈاکٹرز، پروفیسرز اور تاجر برادری پر مشتمل ایک معزز وفد نے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل، منہاج یونیورسٹی لاہور، آغوش آرفن کیئر کمپلیکس اور تفحیظ القرآن انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔
وفد نے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور سے خصوصی ملاقات کی، جبکہ نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، ڈائریکٹر فارن افیئرز شکیل احمد طاہر، ریاست علی چدھڑ، اور فضل الرحمان بلوچ سمیت دیگر قائدین نے وفد کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے مختلف شعبہ جات، آغوش آرفن کیئر ہومز، تفحیظ القرآن انسٹیٹیوٹ اور مرکزی سیکریٹریٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معزز مہمانوں کو ان اداروں کے نظم و نسق، سہولیات، اور کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تعلیمی، فلاحی اور دینی خدمات کو سراہا اور ادارے کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ شرکاء نے کہا کہ اس دورے نے ان کے دلوں پر مثبت اثر چھوڑا اور منہاج کے مشن سے قربت پیدا کی۔
تبصرہ