منہاج ویلفیئر عید الاضحی پر ہزاروں وقف (فی سبیل اللہ) قربانیاں کرے گی

مورخہ: 03 جون 2025ء

قربانی کاگوشت مستحقین اور ضرورت مندوں کے گھروں تک پہنچایا جائے گا
قربانی مہم 2025کیلئے تشکیل دی گئی 34 انتظامی کمیٹیوں نے کام مکمل کرلیا
ڈائریکٹر آپریشنز MWF انجینئر ثنا اللہ خان کی مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں بریفنگ

Sana ullah khan MWF

لاہور (3 جون 2025) تحریک منہاج القرآن (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ) کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قربانی مہم 2025کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فائونڈیشن انجینئر ثنا اللہ خان، منصور قاسم اعوان سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر آپریشنز انجینئر ثناء اللہ خان نے قربانی مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور سمیت ملک بھر میں ہزاروں وقف (فی سبیل اللہ) قربانیاں کرے گی۔ گوشت مستحقین اور ضرورت مندوں تک پہنچایا جائے گا۔ لاہور میں10ہزار خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے گا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ملک کے تمام بڑے شہروں میں اجتماعی قربانی کے مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔ قربانی مہم 2025 کیلئے تشکیل دی گئی 34 انتظامی کمیٹیوں نے کام مکمل کرلیا ہے۔ قربانی کے جانورروں کی خریداری مکمل ہوچکی ہے۔ قربانی کے گوشت کو ہائی جینک طریقے سے محفوظ بنانے اور اسے حصہ داران اور مستحقین تک پہنچانے کیلئے تمام انتظامات تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سینکڑوں رضا کار گوشت کی تقسیم میں حصہ لیں گے اور قربانی کا گوشت مستحقین کے گھروں تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں ان لوگوں کو شریک کرنا ضروری ہے جو قربانی کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انجینئر ثنا اللہ خان نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت وقف قربانی کیلئے عید الاضحی پر سینکڑوں جانور ذبح کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ذبیحہ سے گوشت بننے تک کے تمام مراحل جدید مشینوں کے ذریعے سلاٹر ہاؤس میں مکمل کئے جائیں گے۔ قربانی کا گوشت ائیر ٹائٹ تھرما پول کے ڈبوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ دور دراز کے علاقوں تک گوشت پہنچانے کیلئے چلرز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں رانا فیصل، شفقت ندیم، مشتاق احمد، ایوب انصاری، احمد نوید، عظمت شاہ و دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top