منہاج ویلفیئر فائونڈیشن لاہور میں 2 سو مقامات پر کھال کولیکشن سنٹرز قائم کرے گی

مورخہ: 04 جون 2025ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو انتظامیہ نے کھالیں جمع کرنے کااجازت نامہ جاری کر دیا
عطیات کی پائی پائی فروغ علم و امن پر خرچ کی جاتی ہے: ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر
لاہور میں جدید سلاٹر ہائوس میں قائم کی گئی مرکزی قربان گاہ کےتمام انتظامات مکمل: ثنا اللہ خان
اجلاس میںپروفیسر ذوالفقار علی، اشتیاق حنیف مغل، کیپٹن(ر) عبدالمجید، امجد چوہدری کی شرکت

SMWF Establish 200 Hide Collection Centers Eid ul Adha

لاہور (4جون 2025) ڈائریکٹر آپریشنزمنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن انجینئر ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو انتظامیہ کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا تحریری اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے، اجازت نامہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، اسی طرح کنٹونمنٹ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی اجازت نامے موصول ہو گئے ہیں، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہمیشہ قانونی ضابطوں کو پورا کیا ہے۔ ماضی اور حال گواہ ہےعطیات کی پائی پائی فروغ علم و امن پر خرچ کی جاتی ہے۔

منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی طرف سے لاہور میں 2 سو مقامات پر کھال کولیکشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ فاؤنڈیشن کے منصوبوں سے ہزاروں غریب اور مستحق افراد مستفید ہورہے ہیں، منہاج القرآن کے فلاحی منصوبہ جات میں تعلیم اور آرفن ہومز کو خاص توجہ حاصل ہے، انسانی خدمت اور کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا جذبہ ہی اس کی اصل روح ہے، انسانی خدمت کے شعبے میں بے مثال خدمت اور شفافیت کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے علمی، فلاحی منصوبہ جات پر مکمل یقین ہے۔

عیدالاضحی پر لاہور سمیت ملک کے 100 سے زائد شہروں میں ہزاروں اجتماعی قربانیوں کا اہتمام کیا جائیگا، گوشت غربا، مساکین اور مستحقین میں تقسیم کیا جائیگا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مخیر حضرات کی پائی پائی کو انسانی خدمت کے منصوبوں بالخصوص تعلیمی منصوبوں پر خرچ کرتی ہے، یتیم بچوں کی تعلیم اور کفالت کے منصوبے آغوش کا دائرہ اب لاہور سے باہر تک پھیلا دیا گیا ہے۔ کھالوں سے اکٹھی ہونے والی رقم فلاحی منصوبوں پر خرچ کی جاتی ہے، لاہور میں جدید سلاٹر ہائوس میں قائم کی گئی مرکزی قربان گاہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، سینکڑوں گائے، بکرے، دنبے اور چھترے ذبح کیے جائینگے، وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منہاج ویلفیئر فائونڈیشن لاہور کے قربانی مہم کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پرصدر تحریک منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، اشتیاق حنیف مغل، کوآرڈنیٹر منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کیپٹن(ر) عبدالمجید، ناظم لاہور امجد چوہدری، میاں ممتازو دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top