منہاج ویلفیئرآج اللہ کی راہ میں سینکڑوں جانور قربان کرے گی
مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچانا انسانی خدمت بھی ہے اور
عبادت بھی
مرکزی ڈیسک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم کیا گیا ہے
انجینئرثنا اللہ خان کی چیئرمین سپریم کونسل پروفیسرڈاکٹر حسن محی الدین قادری کوبریفنگ
لاہور(6جون2025) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن آج اللہ کی راہ میں سینکڑوں چھوٹے، بڑے جانور قربان کرے گی۔ قربانی کا گوشت مستحقین تک پہنچانے کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، عید کے تینوں ایام سینکڑوں رضا کار خدمات انجام دیں گے۔ حصہ جات کی تقسیم اور ہزاروں مستحقین تک گوشت پہنچا نے کےلئے ڈسٹری بیوشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔مرکزی ڈیسک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں قائم کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز ڈائریکٹر آپریشنز انجینئرثنا اللہ خان نے چیئرمین سپریم کونسل پروفیسرڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو اجتماعی قربانی مہم کے بارے پر مکمل بریفنگ دی۔ پروفیسرڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہاکہ مستحقین تک قربانی کا گوشت پہنچانا انسانی خدمت بھی ہے اور عبادت بھی۔ قربانی کا گوشت حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کئے ڈبوں میں تقسیم کیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ اندرون اور بیرون ملک مقیم سینکڑوں پاکستانی قربانی کا فریضہ منہاج ویلفیئر کے ذریعے ادا کر رہے ہیں۔ دریں اثنا تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے عید الضحیٰ کی نما ز لندن میں ادا کی۔ نماز ادا کرنے کے بعد انہوں نے منہاج القرآن کے رہنمائوں، کارکنان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے عید ملی۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور و دیگر قائدین مرکزی قربان گاہ میں قربانی مہم نگرانی کریں گے۔
تبصرہ