ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ مرکزی سیکرٹریٹ پر 14 جون 2025ء بروز ہفتہ کو معقد ہوگی

مورخہ: 13 جون 2025ء

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی تقریب 14 جون، 2025ء بروز ہفتہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بعد نماز عشاء منعقد ہوگی۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنماؤں،کارکنان سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام، معروف قراء و نعت خوان حضرات روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔

مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی روحانی محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم حلقاتِ درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا۔ روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top