سیدنا عثمانؓ کی شہادت وحدتِ امت پر حملہ تھا: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
خلیفۂ ثالث سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت دراصل اُس اتحاد پر وار تھا جو نبی اکرم ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے قائم فرمایا تھا۔ آپؓ کا کردار ہمیں سکھاتا ہے کہ صبر، حلم، اور رواداری وہ اقدار ہیں جو ایک صالح معاشرے کی بنیاد ہیں۔ جس وقت فتنہ نے امت کو گھیرا، آپؓ نے وحدتِ امت کی خاطر اپنی جان قربان کر دی۔ آج امت کو اسی عثمانی کردار اور ایثار کی ضرورت ہے۔
تبصرہ