شہدائے ماڈل ٹاؤن کی گیارہویں برسی پر منہاج القرآن شریف پورہ ملتان میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیرِ اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی گیارہویں برسی کے موقع پر جامع مسجد منہاج القرآن شریف پورہ میں دعائیہ تقریب اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک راؤ محمد عارف رضوی، ضلعی صدر احمد قریشی، ضلعی ناظم شبیر نواز کھیڑا، علامہ امیر اظہر سعیدی، علامہ سید ناظم حسین شاہ، قاری محمد اختر سعیدی، کمانڈر محمد اقبال ڈھڈی، محمد سجاد نقشبندی، علامہ حسان سجاد قادری، عمر سجاد، راؤ محمد اطہر، محمد ارشد چشتی، ندیم قادری، حارث قریشی سمیت تحریک سے وابستہ کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر مقررین نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انصاف کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی۔ تقریب کے اختتام پر علامہ امیر اظہر سعیدی نے شہداء کی مغفرت، بلندیِ درجات اور لواحقین کے صبر و حوصلے کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
تبصرہ